• news

چلڈرن ہسپتال کے ہاسٹل میں نرس پراسرار طور پر جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) چلڈرن  ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں نرس پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں پاکپتن کی رہائشی 28 سالہ نرس رخسانہ مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ رخسانہ کی گزشتہ صبح کارڈیک سرجری میں ڈیوٹی تھی۔ ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر ساتھی نرس اس کے کمرے میں پہنچی تو اسے مردہ حالت میں پایا۔ پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ رخسانہ کے والد کی ایک ماہ قبل اچانک موت ہوئی تھی جبکہ اس کی والدہ کی بھی طبیعت ناساز رہتی ہے۔ گھریلو مسائل کی وجہ سے رخسانہ ذہنی دبائو کا شکار تھی۔ تحقیقات جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن