• news

شوکت ٹائون میں ڈولفن سکواڈ سے مقابلہ‘ 3 ڈاکو گرفتار

لاہور (نامہ نگار) ڈولفن سکواڈ پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ڈاکو گرفتار کر لئے ہیں۔ شوکت ٹائون میں 3 ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل شاپ میں واردات کر رہے تھے۔ ڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے ایک اہلکار پر پستول تان لی جبکہ ٹیم کے دیگر جوانوں نے مؤثر حکمت عملی کے تحت ملزمان کو قابوکرکے ان کے قبضے سے 2 پستول‘ موبائل فون اور  موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے اور ملزمان نبیل حیدر و دیگر کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن