• news

سکھر، دوسری شادی کے بعد گھریلو حالات سے تنگ شہری کی خودکشی

سکھر (این این آئی) سکھر میں 2 شادیاں کرنے والے شخص نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق تاجر نوجوان نے ایوب گیٹ کے علاقے میں اپنے گھر میں خود کو گولی مار لی۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک شخص نے چند روز قبل ہی پسند سے دوسری شادی کی تھی۔ دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں مقیم تھیں۔ پولیس کے مطابق دوسری شادی پر نوجوان کی والد سے بھی ناراضگی چل رہی تھی۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے گھریلو جھگڑوں اور پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کی ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن