• news

حساس ادارے کے افسر پر تشدد‘ نایاب حیدر اور بیٹے کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حساس ادارے کے افسر پر تشدد میں ملوث ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر اور ان کے بیٹے کو عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق حساس ادارے کے زخمی افسر کی مکمل میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، دونوں ملزمان کا اس سے قبل بھی3 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی ملزمان نایاب حیدر  اور ان کے بیٹے سے پستول بھی برآمد کرنا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے عید کے دنوں میں حساس ادارے کے افسر پر تشدد کیا تھا اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، مقدمہ ملزم نایاب حیدر  سمیت 6 نامزد اور 15نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن