• news

شالیمار ایکسپریس آج سے بحال، ٹکٹ پر 31 مئی تک رعایت بھی ملے گی

لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے بحال کی گئی شالیمار ایکسپریس آج یکم مئی ( سوموار) سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی ،ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لئے ٹکٹ پر یکم سے 31مئی تک رعایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی سے بحال ہونے والی 27اپ،28ڈائون شالیمار ایکسپریس 13مقامات پر سٹاپ کرے گی ۔27اپ ٹرین کراچی کینٹ سے روانہ ہو گی اور حیدر آباد ،ٹنڈو آدم،نوابشاہ،روہڑی،رحیم یار خان،خانپوربہاولپور،ملتان کینٹ،خانیوال، ساہیوال،یوسف والا،رائیونڈ میں سٹاپ کرتے ہوئے لاہور پہنچے گی جبکہ 28اپ اسی ترتیب سے مختلف اسٹیشنز پر رکے گی تاہم اس میں لانڈھی اسٹیشن بھی شامل ہوگا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 15 مئی تک شالیمار ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروںکیلئے کرائے میں 20 فیصد رعایت ہوگی جبکہ 16 سے 31 مئی تک سفر کرنے والوں کو کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔کرائے میں رعایت کا اطلاق تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر ایڈوانس اور کرنٹ بکنگ پر بھی ہو گا، جبپہلے سے ریزرو کرائی گئی ٹکٹوں پر رعایتی کرایہ ریفنڈ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن