جماعت اسلامی گوادر کے حقوق، مزدوروں کے حقوق کیلئے ملک گیر احتجاج کرے گی:قیصر شریف
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ یوم مئی کے موقع پر جماعت اسلامی گوادر کے حقوق، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جھوٹے مقدمات میں قید کے خلاف اور مزدوروں کے حقوق کیلئے ملک گیر احتجاج کرے گی۔ لاہور، گوادر، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت تمام بڑے چھوٹے شہروں میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نیشنل لیبر فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں ریگل چوک تا اسمبلی ہال تک نکالی جانے والی ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے۔