• news

 عازمین حج سعودی قوانین کی پابندی کریں، ملکی وقار کا خیال رکھیں: ڈائریکٹر حج لاہور 

لاہور(نیوزرپورٹر) ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد نے حج تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج سعودی قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔ سعودی حکومت نے بھیک مانگنے والوں کے لئے کڑی سزائیں نافذ کی ہیں۔ بھکاریوں کو گرفتار کر کے ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔غیر ملکی بھکاریوں کو سزا مکمل ہونے پر سعودی عرب سے نکال دیا جاتا ہے اور ان کے فنگر پرنٹس محفوظ کر کے دوبارہ سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ عازمین حج سعودی عرب پہنچ کر ملکی وقار کا خیال رکھیں۔ پیشہ ور بھکاریوں اور جیب کتروں سے محتاط رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن