امپور ٹڈ حکومت عدالت سے محاذ آرائی کر رہی ہے: علی اصغر منڈا
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر سابق ایم پی اے چوہدری علی اصغر منڈا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امپور ٹڈ حکومت عدالت سے محاز آرائی کر رہی ہے اور ملکی آئین کا بھرپور طریقے سے مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اعجاز حسین بھٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 138،عرفان کھوکھر ،ارشد منڈا کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔