تنخواہوں میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ کیا جائے:ملک نصیر الدین
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مزدور راہنماﺅں ملک نصیرالدین ہمایوں ، ولی الرحمن خان ، محمد یوسف سپرا،صاحبزادہ محمد سعید حاتم،رانا محمد ندیم ، زبیر احمد رانجھا،اعجاز احمد چشتی،جاوید اقبال انجم،اشفاق سیالکوٹی اور عارف بھٹی نے یوم مئی کے حوالے سے کہا ہے کہ محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے مزدوروں کو عالمی ادارہ محنت کے بنائے گئے لیبر قوانین کے مطابق حقوق دیئے جائیں ،مہنگائی بے روزگاری ختم کی جائے محنت کشوں کی آواز بلند کرنے کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوںمزدوروں کے نمائندوں کو 33%فیصد نمائندگی دی جائے۔ فیکٹریوں میں ٹھیکےداری نظام کا خاتمہ ، سرکاری ملازمین اور صنعتی مزدوروں کے لیے رہائشی کالونیاں بنائی جائیں ۔ سرکاری ملازمین کیلئے الگ سروسز ہسپتال ، لیبر کے مسائل کے حل کے لیے فوری طورسہہ فریقی لیبر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے،محنت کشوں کے خلاف کالے قوانین ختم کیے جائیں۔لیبر قوانین کا اطلاق فیکٹریوں ، تجارتی اداروں ، زرعی مزدوروں میں یقینی بنائیں جائیں۔