• news

وزیر اعظم کااعتماد کا ووٹ لینا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے:پی ٹی آئی


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور رہنماﺅں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے اقدام کو انکی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جان چکے ہیں کہ ان کی آئین شکنی جلد ان کیلئے وبال جان بننے والی ہے۔نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر پی ٹی آئی رہنما الحاج ملک اسلم بلوچ، سعید ورک، کنور عمران سعید، میاں علی بشیر، عمر آفتاب ڈھلوں، میاں افضال حیدر، ارشد ہاشمی ،افضل علی ورک، معراج خالد گجر، ڈاکٹر قیصر شہزاد، منور اقبال، عمر مشتاق ورک، ڈاکٹر محمد اسلم خان ، ملک محمد اقبال، اویس عمر ورک، شہزاد احمد ہنجرا اور کاشف معراج خالد گجر، چوہدری اشفاق احمد ورک، چوہدری فیض الرسول گجر ، پیر سکندر عارف نے کہا کہ وزیر اعظم کااعتماد کا ووٹ لینابوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن