• news

فیروز والہ : ڈاکوﺅںنے میاں بیوی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا


فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر کالاشاکاکو قریب ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوارمیاں بیوی سے طلائی زیورات نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ننگل ساہداں کا رہنے والا محمد وحید اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاہور ہے کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوو¿ں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،نقدی اور موبائل چھین لئے۔ جی ٹی روڈ پر ٹول پلازہ رانا ٹاو¿ن کے قریب تین ڈاکووں نے تاجر عمر حیات اور روک کرلوٹ لیا۔ ڈاکو تقریبا نو لاکھ روپے رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ گوجرانوالا کا رہائشی عمر حیات رقم لے کر لاہور آ رہا تھا کہ راستے میں درگاہی گل پہنچا تو ڈاکو رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ فیروزوالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن