• news

 پی ٹی آئی کا سازشی ٹولہ ملکی خوشحالی کی راہ میں حائل ہے :رضوان کھو کھر


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سابق یوسی وائس چیئر مین رضوان احمد کھو کھرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سازشی ٹولہ ملکی ترقی، خوشحالی کی راہ میں حائل ہے عمران خان نے اقتدار میں آکرپہلے کون سے کارنامے انجام دیئے ہیں کہ وہ دوبارہ اقتدار کے لئے مچل رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان جان بوجھ کر ملک کر معاشی تباہی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اور مسلسل ملک کے خلاف محاذ آرائی کر رہے ہیں انہیں اگر ایک دن بھی حکومت مل گئی تو پاکستان کی رہی سہی معیشت کا بھی د یوالیہ نکال کر رکھ دیں گے

ای پیپر-دی نیشن