منتخب چیئرمین بزنس سنٹرمحنتی اور منجھے ہوئے کاروباری رہنما ہیں: عتیق الرحمان
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ممتاز صنعتکار ظفر اقبال،راشد منہاس اور میاں عتیق الرحمان ایڈووکیٹ کی نومنتخب چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر احمد اکرام لون سے ملاقات کی،اور چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر بننے پرگلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی ظفر اقبال نے کہا کہ احمد اکرام لون نے میڈ ان گوجرانوالہ ایکسپو کو کامیاب کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ نومنتخب چیئرمین بزنس سینٹرمحنتی اور منجھے ہوئے کاروباری رہنما ہیں جو بزنس کمیونٹی کے درپیش مسائل کو بخوبی جانتے ہیں ،انشا اللہ کاروباری برادری کے لئے اہم کر دار ادا کرینگے اور توقعات پر پورا اترنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ،راشد منہاس نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ احمد اکرام لون کی قیادت میں گوجرانوالہ بزنس سنٹر کاروباری برادری کے لئے مزید بہتر انداز میں کام کرے گا او ر کاروباری افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنے گا، آخر میں چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر نے وفد کاشکریہ ادا کیا۔