• news

مسلط کردہ ٹولے کے دور میں عوام کش اقدامات کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے: صدیق مہر 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلط کردہ ٹولے کے دور میں فسطائیت اور عوام کش اقدامات کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ قائد پاکستان عمران خان کی رہائشگاہ کے بعد سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر بھی یلغار کرکے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77 چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں رہنما پی ٹی آئی چوہدری شبیر مہر اور سابق وائس چیئرمین پی ایچ اے چوہدری علی شبیر مہر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی نالائقی سے ملک کو قوم کو شدید نقصان ہوا ہے- 38٪ تاریخی مہنگائی، معاشی تباہی، آئین شکنی، بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی اور اپنا آئینی حق مانگنے والے نہتے بچوں، بوڑھوں، خواتین اور نوجوانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے۔ قائد پاکستان عمران خان آئین و قانون اور عام ا¿دمی سمیت تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور آج مزدور ڈے پر عمران خان کی قیادت میں ظالم حکمرانوں کے خلاف لاہور میں عوام کا سونامی سڑکوں پر نکلے گا اور امپورٹڈ سرکار کی بنیادیں ہلا دیگا۔

ای پیپر-دی نیشن