شام میں داعش کا مبینہ سربراہ ابو الحسین القرشی ہلاک کر دیا: صدر ترکیہ
انتالیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کی انٹیلی جنس فورس نے شام کے شمال مغربی علاقے جنداریس میں خفیہ آپریشن کے دوران داعش کے مشتبہ رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔ صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترک انٹیلی جنس فورسز نے داعش گروپ کے مشتبہ سربراہ ابو الحسین الحسینی القرشی کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترک انٹیلی جنس طویل عرصے سے تلاش میں اور اس کا تعاقب کر رہی تھی۔ طیب اردگان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بغیر کسی امتیاز کے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تاہم داعش کی جانب ان کے سربراہ کی ہلاکت کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔