• news

پنجاب ، خیبر پی کے اسمبلیوں کی بحالی کیلئے درخواست سپریم کورٹ آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے پنجاب اور خیبر پی کے اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔ شہری رائے اشتیاق احمد نے پنجاب اور خیبر پی کے اسمبلی بحال کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم کی دستیابی کے باوجود سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض کے مطابق درخواست گزار اسمبلیوں کی تحلیل سے متاثرہ فریق نہیں ہے۔ درخواست آرٹیکل 184تھری کے تحت دائر ہوئی لیکن اس کا آئینی جواز نہیں پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن