برائلر گوشت 3روپے کلو مہنگا ، انڈے کی قیمت274روپے فی درجن برقرار
لاہور(کامرس رپورٹر ) شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت3روپے اضافے سے590روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت2روپے اضافے سے393روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت274روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔