روس ‘یوکرائن جنگ کاخاتمہ وقت کی ضرورت ہے: افتخار علی
لاہور(کامرس رپورٹر )سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب اور ایران کے مابین چین کی طرف سے ثالثی کے بعد امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ میں بھی ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ پیر کو یہاں دی فالکن انٹرنیشنل کے سی ای او میاں اعجاز احمد آرائیں کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بحران کا جلد کوئی تصفیہ نظر نہیں آرہا جس نے نہ صرف عالمی خوراک اور توانائی کی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے بلکہ اس نے دنیا بھر کو مشکل سے دوچار کیا ہے اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکانات کی باتیں ہو رہی ہیں۔