شادمان : بچے سے زیادتی کی کوشش ، سکیورٹی گارڈ گرفتار
لاہور (نامہ نگار) شادمان کے علاقے میںاشرف مسیح نامی سکیورٹی گارڈ نے 13سالہ عبدالرحمن کو شادمان مارکیٹ کے واش روم میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزم بچے کو شور کرنے پر ملزم اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شمع کالونی سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیاہے۔