پاکستان ، بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم میں دوسرے روز کا کھیل ختم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)شاہ زیب خان کی سنچری نے پیر کو چٹگرام کے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں واحد 4 روزہ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان انڈر 19 کو بنگلہ دیش انڈر 19 پر پہلی اننگز میں 215 رنز کی برتری دلا دی۔کپتان سعد بیگ صرف 2 اور وہاج ریاض 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور اس موقع پر پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 4 وکٹوں پر 207 رنز بنائے تھے۔ شراکت داری کے دوران بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے شاہ زیب خان نے 67ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی، جو 200 گیندوں پر مکمل ہوئی اور اس میں 18 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ شازیب خان 323 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 25 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر، پاکستان نے 116 اوورز میں 7 وکٹوں پر 364 رنز بنائے تھے۔