• news

مذاکرات دباؤ میں ہو رہے، سہولت کار عمران کو پھر لانا چاہتے ہیں: جاوید لطیف

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سہولت کار عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو آج تک بے نقاب نہیں ہونے دیا جا رہا۔ اداروں میں بیٹھے لوگوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر منصوبہ سازی کی۔ نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا۔ آڈیو لیکس کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا؟ اب ریاست کسی اور قربانی کی متحمل نہیں ہے۔ جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ آج غلیل بردار، پٹرول بم والے لوگ ان کو کٹہرے میں لانے سے روک رہے ہیں۔ کسی کے دباؤ میں انتشار پسند ٹولے سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن