ججز جس کرسی پر بیٹھے ہیں پارلیمان نے دی: شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ججز جس کرسی پر بیٹھے ہیں یہ پارلیمان نے دی۔ تمام صورتحال میں عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی۔ جو اگلا چیف جسٹس ہو اس کو بنچ میں نہ رکھنے کا کیا مطلب ہے؟۔ اس کا مطلب ہے آپ اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔ اس لڑائی میں پارلیمنٹ سرخرو ہوئی۔ قانون بنانا عدلیہ کا کام نہیں جو قانون بنا ہی نہیں تھا اسے ختم کیا گیا۔ ججز کو پارلیمنٹ کمیٹی بلایا جا سکتا ہے۔ پوری پارلیمنٹ کو کمیٹی بنا سکتے ہیں۔ ججز کو ایکسٹینشن پارلیمان دے گا، اس کے قانون کو مسترد کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ دو بار مذاکرات کا حصہ بنا، دونوں بار بدنیتی دیکھی۔ الیکشن کمشن نے انتخابات کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی ہے۔ اس پر سب اکٹھے ہو جائیں تو انتشار سے بچ جائیں گے۔ محکمہ خوراک میں 30 سے 35 فیصد کرپشن ہے، جس ادارے کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر 10, 10 کروڑ لے کر لگتے ہوں، اس میں کرپشن نہیں ہو گی؟ شہباز شریف نے آٹے کے نظام میں کرپشن روکنے کی کوشش کی۔