• news

امریکی رکنِ کانگریس ایڈم شیف سے عمران خان کے مشیر عاطف خان کی ملاقات

 اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز عاطف خان نے امریکی رکنِ کانگریس ایڈم شیف سے ملاقات کی ۔عاطف خان کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے ایڈم شیف کو بتایا کہ عمران خان امریکہ مخالف نہیں، وہ پاکستان کو برابری کے درجے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔عمران خان کے مشیر عاطف خان نے بتایا کہ کانگریس مین ایڈم شیف نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تشویش ظاہر کی ہے، انہوں نے پاکستان میں قانون کی بالادستی کے حق میں بات کی ہے۔عاطف خان کے مطابق ایڈم شیف نے کہا کہ پاکستان ایک بہت اہم ملک ہے جو انتہائی چیلنجنگ خطے میں ہے، یہ ایک ایٹمی ملک ہے جو جمہوریت کے لیے فرنٹ لائن پر ہے، ایک برس میں جو ہوا اس پر مجھے تشویش اور پریشانی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مشیر کے مطابق ایڈم شیف نے پنجاب کی صورتِ حال، الیکشن کی ٹائمنگ، سپریم کورٹ کی صورتِ حال کا ذکر کیا اور کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان سے متعلق تشویش بڑھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی رکنِ کانگریس کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تشویش ہے، جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل اور آزادی اظہار کو دبایا جانا تشویش ناک ہے۔عمران خان کے مشیر عاطف خان نے بتایا کہ ایڈم شیف کا کہنا ہے کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی صورتِ حال پر ٹھوس وکالت کرے، دیکھوں گا کہ پاکستان کی اس صورتِ حال میں امریکا کس طرح مدد کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن