بھارتی فوج نے غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے والے آزاد کشمیرکے باپ بیٹے کو واپس بھیج دیا
جموں(کے پی آئی)بھارتی فوج نے غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے والے آزاد کشمیرکے باپ بیٹے کو واپس بھیج دیا ہے۔65 سالہ سردار عبدالحمید اور اس کا45 سالہ بیٹا محمدعباس ہفتے کو ضلع پونچھ کے گلپور سیکٹر میں غلطی سے کنٹرول لائن عبور کر گئے تھے۔سردار عبدالحمید اور ان کے بیٹے عباس کو بھارتی فوجیوں نے کنٹرول لائن عبورکرتے ہی گلپور سیکٹر میں گرفتارکرلیا تھا۔سردار عبدالحمید اور محمد عباس کے معاملے پر بھارتی فوج اور پاکستانی رینجرز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ بھارتی فوج نے دونوں کو واپس بھیجنے پر اتفاق کیا۔۔ اتوار کو انہیںچکاں دا باغ کے راستے واپس بھیجا گیا۔فوجی حکام کے مطابق دونوں نے بتایا کہ وہ بھیڑ بکریاں چراتے ہوئے غلطی سے اس طرف آگئے تھے۔ دونوں کا تعلق آزادکشمیر کے گائوں پولس سے ہے۔