• news

سکاٹ لینڈ ساحل کے قریب جزیرہ برائے فروخت

ایڈنبرا (نیٹ نیوز) سکاٹ لینڈ کے ساحل سے تھوڑے فاصلے پر موجود ایک نجی جزیرہ فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا۔ جزیرے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔ 25 ایکڑ کے غیرآباد لوکو جزیرے کو گیلبریتھ گروپ نے آن لائن فروخت کیلئے پیش کیا۔ جزیرے میں جنگلی حیات کے پینے کے پانی کا صرف ایک تالاب ہے اس کے علاوہ کوئی عمارت یا سروس موجود نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن