کرونا: 34نئے کیس رپورٹ، مثبت شرح 1.37 فیصد، 8مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (خبر نگار) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 34 کیس رپورٹ ہوئے اور 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سوموار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 483 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 34 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے 201 ٹیسٹوں میں سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 3.48 فیصد رہی۔