• news

گور نرسندھ اور چیئر مین امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ڈاکٹر اعجاز احمد کی ملاقات

 کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فِل راموس سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔چیئرمین امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ڈاکٹر اعجاز احمد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فِل راموس نے بھی اس استقبالیے میں شرکت کی۔کامران ٹیسوری اور فِل راموس نے گفتگو کے دوران سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر مزید بات کرنے پراتفاق بھی کیا۔نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد اس ضمن میں جلد صوبہ سندھ کادورہ کرے گا۔جڑواں اسٹیٹس بننے سے سندھ اور نیو یارک کی جامعات، ہسپتالوں اور تحقیقی اداروں میں تعاون بڑھے گا۔طلبہ کے وفود کے تبادلوں اور ذہین طلبہ کے لیے اسکالر شپس کا راستہ بھی ہموار ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن