• news

پرامن ریلی کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ سمجھ سے بالاتر ہے: شوکت یوسفزئی

 پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبر پی کے کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پرامن ریلی کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ سمجھ سے بالاتر ہے۔ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے پرامن ریلی نکالے جائے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ  نگراں صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن