• news

زیورات کا سب سے بڑا ذاتی ذخیرہ نیلامی کے لیے پیش

ملبورن، آسٹریلیا (نیٹ نیوز) آسٹریلوی ارب پتی خاتون کی ذاتی ملکیت میں موجود قیمتی جواہرات اور زیورات جلد ہی نیلامی کے لیے پیش کئے جائیں گے جو اپنی نوعیت کی نیلامی میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل مشہور اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کے ذاتی قیمتی زیورات 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے تھے۔ تاہم اب آسٹریلوی  ارب پتی خاتون ہیڈی ہورٹن کی ملکیت میں شامل 700 سے زائد نوادرات اور جواہر شاید 15 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن