• news

پاکستان کو 2022 میںمعاشی مسائل کیساتھ ڈینگی کا بھی سامنا کرنا پڑا

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کو سال2022  میں سیلاب اور معاشی مسائل کیساتھ ساتھ خطرناک ڈینگی کی لہر کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے 76ہزار سے زائدپاکستانی شدید متاثر ہو ئے۔ ڈینگی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے اس کامقابلہ کرنے کے لیے صرف احتیاط کے مختلف طریقے اپنانا ضروری ہیں۔ریکٹ کے برانڈ مورٹین نے پاکستان کو ڈینگی فری بنانے کا عزم کیا ہے جس کے لئے عوام کو مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاکے طریقوں پہ کام کرنے کیلئے مورٹین نے پانڈامارٹ کے ساتھ شرکت داری کی ہے ملک بھر کے جن علاقوں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ لاحق ہے وہاں فیومیگیشن ڈرائیوز کی گئی ہیں۔ لوگوں کو اس بیماری کی احتیاط سے آگاہ کرنے کے لئے ہزاروں خاندانوں کوآگاہی لٹریچر فراہم کیا گیا ہے۔کچی بستیوں میں رہنے والوں کو اس بیماری سے زیادہ خطرہ ہے کیونکہ اس ماحول میں احتیاط برتنا زیادہ مشکل ہے مگر مورٹین ان علاقوں میں کام کے لئے پرعزم ہے اس کے علاوہ مختلف متاثرہ علاقوں میں لوگوں کوشعور دینے کیلئے اسٹینڈیز بھی رکھی گئی ہیں۔اس حوالے بات کرتے ہوے ریکٹ پاکستان کے سی ای او فیصل وحید نے کہاکہ ڈینگی، مچھرسے پیداہونے والی ایک جان لیوا بیماری ہے جس کی وجہ سے ہر سال پاکستان میں لاکھوں لوگ متا ثر ہوتے ہیں۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوے بہت فخر ہے کہ مورٹین نے پانڈامارٹ کے ساتھ شرکت داری کرکے معاشرے کو محفوظ بنانے کا عزم کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن