ملک کو برطانیہ سے آزاد دیکھنا چاہتا ہوں: وزیراعظم نیوزی لینڈ
ویلنگٹن (انٹرنیشل ڈیسک) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے کہا ہے وہ اپنے ملک کو برطانیہ سے آزاد ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ حکمراں جماعت لیبر کے سربراہ کرس ہپکنز لندن میں کنگ چارلس III کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے آکلینڈ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک (نیوزی لینڈ اور برطانیہ) کے فروری 2022ء کے آزاد تجارتی معاہدے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کریں گے۔ وقت کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ ایک مکمل طور پر آزاد ملک کی حیثیت سے ابھرے گا اور دنیا میں دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔