• news

برطانوی شاہ چارلس اگلے ہفتے تاجپوشی کے دن700 سال قدیم کرسی پر بیٹھیں گے

لندن (اے پی پی) برطانوی شاہ چارلس تاج پوشی کے دن700 سال قدیم کرسی پر بیٹھیں گے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاجپوشی آئندہ  ہفتے کے روز ہوگی۔ بکنگھم پیلس نے بتایا ہے اس روز کرسیوں کے ایک گروپ کے استعمال کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ تاریخی سینٹ ایڈورڈ کی کرسی جو 700 سال سے زیادہ پہلے بنائی گئی تھی اور پہلی مرتبہ 1308 میں کنگ ایڈورڈ دوم کی تاجپوشی کے موقع پر استعمال ہوئی تھی وہی کرسی چارلس کی تاجپوشی کے وقت استعمال کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن