مقبوضہ بیت المقدس، سیاسی احتجاج میں وردی پہننے پر اسرائیلی فوجی افسر برطرف
تل ابیب (اے پی پی)اسرائیلی فوج کے ایک افسر کوسیاسی مظاہرے میں وردی پہن کر شرکت کرنے کے جرم میں برطرف کردیا گیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اس افسر کی شناخت ایک میجر کے طور پر کی ہے جسے ٹی وی پر ایک ریلی کے دوران سٹریچر لے جاتے دکھایا گیا تھا۔حکومت جانب سے کی جانے والی عدالتی اصلاحات کے معاملے پر کسی فوجی افسر کی برطرفی کا یہ پہلا واقعہ ہے، اس واقعے نے فوجی صفوں میں نفرت کو ہوا دی ہے۔