• news

قصور: 2 خواتین سے زیادتی، سرائے مغل میں بچہ نشانہ

قصور؍ سرائے عالمگیر (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصور کے نواح سرائے مغل اور منڈی عثمانوالہ میں 2 خواتین عورتوں کو زبردستی اسلحہ کے زور پر گینگ ریپ اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ مقامی پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔ نازیہ بی بی عرف رانی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں ہلہ ٹاؤن کی رہائشی ہوں اور گھر کو جانے کے لیے سڑک پر کھڑی تھی کہ اعظم وغیرہ میرے پاس آئے اور بولے کہ ہم بھی وہیں جا رہے ہیں، میں ان کے ساتھ بیٹھ گئی تو ملزمان مجھے نیاز بیگ کے علاقے اپنے گھر میں لے گئے اور تینوں نے میرے ساتھ زبردستی گینگ ریپ کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان محمد اعظم عرف اجو، علی رضا اور خادم تینوں کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ سرائے مغل مصروف کارروائی ہے جبکہ پیال کلاں کی رہائشی پروین نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا شوہر محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا، ملزمان رمضان عرف منی اسلحہ سمیت چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتا ہوا میرے گھر میں داخل ہوا اور بزور اسلحہ جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کچھ دیر بعد جب دروازے پر دستک ہوئی تو موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ مصروف کارروائی ہے۔ آٹھ سالہ بچے کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے زیادتی کر ڈالی۔ گلا دبا کر قتل کرنے لگے تو دوسرے لوگوں نے جان بچائی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھڈیاں کے رہائشی جاوید کا آٹھ سالہ (ز) گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی گائوں کے اوباش مسلح ملزم منصب اور وقاص اسے ویران حویلی میں لے گئے اور باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بے ہوش ہونے پر گلا دبا کر بچے کو قتل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گائوں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی جان بچائی۔ تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن