• news

گجرات‘ خلع کا دعویٰ کرنے کا رنج‘ داماد کی فائرنگ سے سسر‘ سالہ قتل‘ بیوی زخمی

گجرات، لالہ موسیٰ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) خلع کیلئے دعوی دائر کرنے پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر، سالے کو قتل اور بیوی کو زخمی کر دیا۔ لالہ موسیٰ کے علاقہ محلہ درباری میں داماد اختر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر سسرالیوں کے گھر گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں 70 سالہ سسر محمد فاضل اور 40 سالہ سالے علی رضا کو قتل جبکہ40سالہ اہلیہ غزالہ کو زخمی کر دیا۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقتول فاضل کے بیٹے بنارس علی کی رپورٹ پر سالے اختر اسلم، اس کی والدہ بشیر بیگم، ہمشیرہ رخسانہ شاہین سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اختر کی بیوی غزالہ نے عدالت میں خلع اور خرچہ کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا اور اُس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن