• news

ثاقب نثار نے قانون توڑا ، ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے : نواز شریف 


لندن (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے ثاقب نثار کے حوالے سے جو کہنا چاہتا ہوں وہ مائیکرو فون پر نہیں کہہ سکتا۔ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کوئی شک نہیں ثاقب نثار کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے، انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی اور قانون توڑا۔نواز شریف نے کہا دوسرے جو بھی لوگ قانون توڑتے ہیں سیدھا جیل جاتے ہیں، کل شوکت عزیز صدیقی نے ثاقب نثار کا نام لیا، ثاقب نثار کس کس چیز کا دفاع کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن