• news

مریم کو نوٹس کی بجائے بشریٰ بی بی عدالت میں کرپشن کا جواب دیں: رانا ثناء


 اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مریم نواز کو نوٹس نہ بھیجے اور قوم کو ماموں بنانے والے سپریم کورٹ کے مامے نہ بنیں۔ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوکر اپنی کرپشن کا جواب دیں جہاں ان کا خاوند منہ پر بالٹی پہن کر جاتا ہے۔ بشرا بی بی خاوند کو منہ پہ بالٹی ڈال کر عدالت لے کر جائیں۔ یہ ٹرک چھپاو¿ یا پہنچاو¿ تحریک کی پریس کانفرنس تھی۔ الیکشن کمشن، وکلائ، صحافیوں اور سیاسی مخالفین پر گند اچھالنا، گالی دینا، دھمکانا عمران خان کا وطیرہ ہے۔ جو انکے خلاف بات کرے وہ وکلاءپے رول پے ہیں اور صحافی لفافے۔ جبکہ ان کی نظر میں الیکشن کمشن بکاو¿ ہے۔ جو غلامی نہ کرے اور ان کی مرضی کی بات نہ کرے انہیں مسلم لیگ (ن) سے جوڑ دیا جاتا ہے جبکہ صحافیوں کو لفافہ کہا جاتا ہے۔
رانا ثناء

ای پیپر-دی نیشن