• news

سوڈان سے ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کا انخلا عمل میں لایا گیا ،تر جما ن دفتر خارجہ

اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار) سوڈان سے ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کا اللہ کے فضل وکرم اور خرطوم میں پاکستانی سفارتخانے کی انتھک کوششوں سے بحفاظت انخلا عمل میں لایا گیا ہے۔تر جما ن دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سوڈان میں پاکستان کے سفیر میر بہروز ریگی کی قیادت میں پاکستانیوں کے انخلاء کے عمل کو سعودی عرب اور چین کی مدد کے ساتھ ساتھ جدہ اور اسلام آباد میں ہماری ٹیموں کا تعاون حاصل رہا جس کے نتیجے میں ہم نے کامیابی سے بحفاظت ایک ہزار پاکستانیوں کا سوڈان سے انخلا عمل میں لایا ہے۔تر جما ن دفتر خارجہ کے مطابق اس کے ساتھ ہی سوڈان سے ہمارے انخلا کی کارروائیاں ختم ہوگئی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آخری پاکستانی کی بحفاظت واپسی تک جدہ کے راستے انخلا کا عمل جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن