ہائیکورٹ میں عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اضافی دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اضافی دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر لی۔ مزید سماعت نو مئی کو ہو گی۔ آفاق احمد ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا الیکشن کمشن عمران کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے۔