توڑپھوڑ کیس ‘ عمران سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت میں 17مئی تک توسیع
اسلام آباد(وقائع نگار)انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت توسیع کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران اسدعمر، عمرایوب علی نواز اور حماداظہر، حسان نیازی، اعظم سواتی ، راجہ خرم نواز اور فرخ حبیب اپنے وکلا بابراعوان، نعیم پنجوتھہ اور علی بخاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، اس موقع پرپراسیکوٹر عدنان علی بھی عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت شبلی فراز ، اسدقیصر اور زلفی بخاری کی طرف سیحاضری سے استثنی کی درخواستدی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، وکلا صفائی نے عدالت کو بتایاکہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3مئی کو درخواست ضمانت مقرر ہے،استدعا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت تک ایٹی سی عبوری ضمانت میں توسیع کرے،اس پر عدالت کے جج نے پی ٹی آئی رہنما سے کہاکہ فرخ حبیب آپ گزشتہ دو سماعتوں پر آئے نہیں، ایسا لگا کہیں اٹھا تو نہیں لے گئے، جس پر فرخ حبیب نے کہاکہ مجھے ملک میں گھومنے کا کوئی شوق نہیں، عدالت نے تمام نامزد پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔واضع رہے کہ پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں،18 مارچ کو عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشہ کے موقع پر توڑ پھوڑ پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔