ڈالر 8 پیسے‘ سونا 1500 روپے تولہ مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز معمولی اضافہ رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر 8 پیسہ معمولی اضافہ سے 283.84 روپے کی سطح سے بڑھ کر 283.92 روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 290 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز کی فی اونس قیمت 1990 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت تولہ 1500 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 21 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے اضافہ سے 2730 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔