• news

مذاکرات کاوقت بدلنادن ضائع کرنے کے مترادف :شیخ رشید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات کاوقت بدلنابھی ایک مزیددن ضائع کرنے کے مترادف ہے جب نیت خراب ہوتوبدنیتی کے فیصلے کئے جاتے ہیں بھائی وزیراعظم ہوتونوازشریف کوآنے سے کون روک رہاہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پرمحکمہ اوقاف نے4تاریخ کولاہور میں لال حویلی کاکیس لگایاہے پہلے ہی کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے10مئی تک پتہ لگ جائیگاآرہوگایاپارہوگا شیخ رشید احمد نے کہا کہ حساس اداروں کواحساس ہے اب سیاست کانہیں ریاست کامسئلہ پیداہوگیاہے موجودہ حکومت کی ہرشعبے میں نااہلی عیاں ہوچکی خاقان عباسی کاآٹے میں20ارب روپے غبن کے الزام کاوزیراعظم تحقیقات کاحکم دے آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے دوست ممالک ہاتھ نہیںپکڑارہے فیصلہ ہوناچاہیے بکتربندگاڑیاںکس کے حکم پرگھروںکے دروازے توڑتی ہیں شیخ رشید احمد نے کہا پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہے حکومت منظم سازش کے تحت عدلیہ کونشانہ بنارہی ہے عدلیہ جیتے گی آئین اورقانون جیتے گا الیکشن ہو کررہیں گیب لاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں ن لیگ مذاکرات پربھی انتشار کاشکار ہے آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں نتیجہ صفر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن