• news

پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو کلائمیٹ فنڈز کے حصول میں چیلنج کا سامنا ، شیری رحمان

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو اپنے ماحولیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے ضروری کلائمیٹ فنڈز کے حصول میں چیلنج کا سامنا ہے،پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلینجز سے نمٹنے کیلئے 2030 تک 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے، جو ہماری مجموعی جی ڈی پی کا 10.7 فیصد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی میں ہونے والے پیٹرزبرگ کلائمیٹ ڈائیلاگ میںتقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عالمی برادری پر بین الاقوامی مالیاتی نظام کی تنظیم نو پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ترقی پذیر ممالک کے لیے کلائمیٹ فنڈ کو مزید قابل رسائی بنایا جائے، انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو اپنے ماحولیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے ضروری کلائمیٹ فنڈز کے حصول میں چیلنج کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن