بغیر لائسنس ڈرائیونگ، پہلے دن 4 ہزار گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو 2,2 ہزار جرمانہ
لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے پہلے روز 4 ہزار گاڑیوں کو 2ہزار جرمانے کی چالان ٹکٹس جاری کی ہے ۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے۔ 6 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی۔