حکومت کا ڈر اور تحریک انصاف کا جذبہ ختم نہیں ہوتا، اسدعمر
اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا ڈر ختم نہیں ہوتا، تحریک انصاف کا جذبہ ختم نہیں ہوتا،ریلی کے اعلان پر کنٹینرز لگ گئے اور ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،حکومت آئین توڑنے پر آگئے ہیں اور آئین ٹوٹ چکا ہے،آئین کے نہ ہونے سے تمام قانون اور جمہوریت ختم،اسد عمر نے کہاکہ سپریم کورٹ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بار بار موقع دیا،سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے بار بار آچکے ہیں،عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جارہی ہیں،عمران خان نے موقع دیاکہ ایک دن میں پورے ملک میں انتخابات کروا لیں،مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے،بارہ ماہ حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں۔