بیرون ملک اثاثوں کا الزام، اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرون ملک اثاثوں کے الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔