• news

وزیر آباد: کیش وین پر ڈاکوؤں کا حملہ، فائرنگ، 2 ملازم قتل، 64 لاکھ چھین لئے

وزیر آباد (نامہ نگار) چناب  ٹول پلازہ سے کیش لے کر آنے والی وین پر ڈاکوئوں کے حملہ میں دو فراد جاں بحق ڈاکو 64 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی کی حدود میں دو دن میں مسلسل دوسری واردات ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں پر شہریوں میں اضطراب  پایا جاتا۔ وزیر آباد کے علاقہ اندرون جی ٹی روڈ پر چناب ٹول پلازہ سے کیش لے کر آنے والی وین پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور 64 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ملزمان لوٹ کر جاتے ہوئے نالہ پلکھو کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سے گرے، بعد ازاں کیش کو دوبارہ اکٹھا کیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ میں نجی سکیورٹی کمپنی کی سوزوکی پک اپ کا ڈرائیور الطاف سکیورٹی گارڈ آفتاب اور سپر وائزر ارباب کو گولیاں لگیں جو ڈسٹرکٹ ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ سکیورٹی کا کمپنی کا چوتھا ملازم حفیظ اللہ جو کہ کیش وین میں سوار تھا نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور زخمی ہو گیا جسے ہسپتال میں طبی امداد دی گئی، نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتا ل وزیر آباد منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن