• news

مقبوضہ کشمیر: حریت رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے، ایک نوجوان گرفتار

سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی خاتون رہنمایاسمین راجہ سمیت درجن بھر کشمیر حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار مہم کے دوران یاسمین  راجہ ، فیاض احمد صوفی، محمد انور سمیت  متعدد گھروں کی تلاشی لی۔این آئی اے کی متعدد ٹیموں نے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف )کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر حریت رہنمائوں بشمول یاسمین راجہ اور آزادی کے حامی کارکنوں کے ایک درجن سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور سری نگر، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام بارہمولہ، جموں اور پونچھ کے اضلاع میں لوگو ں کو حراساں کیا جبکہ ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے دھرمادورائی کیگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ پونچھ میں ایک دھماکے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے قاضی مورا علاقے میں صبح ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے کے بعد ایک سلنڈر دھماکے سے پھ گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس ایک تماشا ہے۔ اس کی تیاریوں سے کشمیری عوام کو تکلیف ہو رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن