مائونٹ ایورسٹ: ناساز طبیعت کے باعث 69برس کا امریکی کوہ پیما ہلاک ہوگیا
اسلام آباد(آئی این پی)دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ پر مہم جوئی کے دوران ایک امریکی کوہ پیما کی موت واقع ہو گئی ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 69سالہ کوہ پیما جانتھن شوگرمین 6ہزار 400میٹر کی بلندی پر واقع کیمپ ٹو میں موجود تھے جہاں وہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث چل بسے۔ میت کو واپس لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔