• news

کرونا: 11نئے کیس، امریکہ، بین الاقوامی مسافروں کیلئے ،ویکسین کی شرط ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 11نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کیایک ہزار524 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.72 فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے 11 مئی سے بیرون ملک س آنے والوں کے لئے لازمی کرونا ویکسین کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 11 مئی سے فیڈرل ملازمین، کنٹریکٹرز اور بین الاقوامی مسافروں کے لئے کرونا ویکسین لازمی نہیں رہے گی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق 11 مئی سے ہی امریکہ بھر میں عائد کرونا ہیلتھ ایمرجنسی اٹھا لی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن